ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی کے مخالفین کی طرف سے کل مظاہرے کرنے کے اعلان کے بعد محمد مرسی کے حامیوں نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی کل مظاہرے کریں گے۔مصر کے اسلام پسندوں نے، جو صدر محمد مرسی کی حمایت کر رہے ہیں، ملک کے نئے قانون کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم کی حمایت کے سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ وہ کل منگل کو وسیع مظاہرے کریں گے۔اس سے پہلے مرسی کے مخالفین نے اپنے حامیوں کو دعوت دی تھی کہ وہ قاہرہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں مظاہرے کریں۔مبصرین نے کہا ہے کہ منگل کو مظاہرے منسوخ نہ کئے جانے کی صورت میں قاہرہ اور مصر کے دیگر شہروں میں مرسی حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان شدید لڑائي کا اندیشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
10 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371327
مصر میں صدر مرسی کے مخالفین کی طرف سے مظاہروں کے اعلان کے بعد مرسی کے حامیوں نے بھی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔